احتیاج مندوں نے اپنا منہ ترکی کی جانب موڑ رکھا ہے، صدر ایردوان

میں ترکی کے 2053 اور 2071 کے ویژن کی تشکیل اور اس کو عملی جامہ پہنانے  کی ذمہ داری قلبی طور پر آپ کے ذمے کرتا ہوں

1111771
احتیاج مندوں نے اپنا منہ ترکی کی جانب موڑ رکھا ہے، صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان   کا کہنا ہے کہ ہمارے خطے میں اور دور دراز کے علاقے میں سر پر مشکلات  پڑنے والے ، جان و مال کو خطرہ ہونے والے ہر کسی نے اپنا چہرہ ترکی کی جانب موڑ رکھا ہے۔

صدر ایردوان نے  استنبول میں ترکی یوتھ فاؤنڈیشن کے تیسرے جنرل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں نوجوانوں کو مختلف نصیحتیں کیں۔

نوجوانوں سے صدا بند ہوتے ہوئے  جناب ایردوان نے کہا کہ "میں ترکی کے 2053 اور 2071 کے ویژن کی تشکیل اور اس کو عملی جامہ پہنانے  کی ذمہ داری قلبی طور پر آپ کے ذمے کرتا ہوں۔"

انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے اور دور دراز کے علاقوں میں سر پر مشکلات  پڑنے والے ، جان و مال کو خطرہ ہونے والے ہر کسی نے اپنا چہرہ ترکی کی جانب موڑ رکھا ہے، دنیا کے امیر ترین ممالک پناہ گزینوں کو کسی وبا کی نظر سے دیکھتے ہیں، جبکہ ترکی ان کو اپنے دستر خوانوں پر بٹھاتے ہوئے ان کی میزبانی میں مصروف ہے۔

 



متعللقہ خبریں