قومی اسمبلی کےاسپیکربن علی یلدرم ہینگری کےدورے پر، دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کوفروغ دینےکا عزم

ہینگری کی قومی اسمبلی کی عمارت میں ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر پریس  کانفرنس سے خطاب کیا

1108645
قومی اسمبلی کےاسپیکربن علی یلدرم ہینگری کےدورے پر، دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کوفروغ دینےکا عزم

قومی اسمبلی کے اسپیکر بن علی یلدرم نے اپنے سرکاری دورہ   ہینگر ی کے دوران دارالحکومت بدا پست میں  ہینگری  کی قومی اسمبلی کے سپیکر Laszlo Köveسے ملاقات کی ہے۔

ہینگری کی قومی اسمبلی کی عمارت میں ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر پریس  کانفرنس سے خطاب کیا۔

اسپیکر  بن علی یلدرم نے  ایک ماہ قبل  ہینگری کی قومی اسمبلی کے سپیکر کے دو رہ  ترکی کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے معاملات پر بات چیت کی گئی اور آج پھر ان تعلقات کو فروغ دینے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

18 دسمبر ترکی اور ہینگری کے درمیان سفارت تعلقات کے قیام کی  95 ویں  سالگرہ یاد دہانی کراتے ہوئے یلدرم  نے کہا کہ ان کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور ہینگری سیاسی اقتصادی لحاظ سے تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اپنی تاریخی تعلقات کو بھی فراموش نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہینگری  نیٹو میں بھی ترکی کے ساتھ ہے اور ہینگری نے ترکی کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت کے معاملے میں ہمیشہ  ترکی کی حمایت کی ہے جس پر ہم اس کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران ترکی اور ہینگری کے سرکاری حکام کا ایک دوسرے کے ملک کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور 24 جون کو ترکی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے دورے  کا آغاز ہینگری  سے کیا تھا اور میں قومی اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر کی حیثیت سے اپنا پہلا دورہ ہنگری کا  ہی کر رہا ہوں جس سے اس ملک کی اہمیت اجاگر ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال  صدر رجب طیب  ایردوان اور ہینگری کے وزیراعظم Viktor Orban کی نگرانی میں ترکی اور ہینگری اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا۔

 ہینگری کی قومی اسمبلی کے سپیکر Laszlo Köve نے اس موقع پر کہا کہ ترکی کی قومی اسمبلی میں اس وقت بجٹ اجلاس جاری ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر ہینگری کا دورہ کیا ہے جو ہمارے نقطہ نظر سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 دسمبر کو ترکی اور ہینگری کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 95 ویں  سالگرہ ہے اس طرح  یلدرم  کا یہ دورہ ایک علامتی حیثیت بھی  رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہینگری کا مشرقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی پالیسی میں ترکی کو بڑا اہم مقام حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہینگری کے  اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو ایک طرف چھوڑ دیا جائے تو ترکی اور ہینگری کے درمیان یہ تعلقات بڑی سرعت سے آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں