ترکی اور آذربائیجان نے ہمیشہ سے ہی ایک دوسرے کی حمایت کی ہے

آذربائیجان اور ترکی دوستی کے گہرے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ سے ہی ایک دوسرے کی حمایت کی ہے

1107066
ترکی اور آذربائیجان نے ہمیشہ سے ہی ایک دوسرے کی حمایت کی ہے

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کے 39 ویں وزراء خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی غرض سے  دورہ آذربائیجان کے دوران اس ملک کے صدر الہام علی یف سے ملاقات کی۔

الہام علی یف نے صدارتی رہائش گاہ میں ہونے والی اس ملاقات میں کہا کہ آذربائیجان اور ترکی دوستی کے گہرے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ سے ہی ایک دوسرے کی حمایت کی ہے ۔

انہوں نے مسئلہ قاراباغ کے سلسلہ حل میں ترکی  کے آذربائیجان کی حق بجانب حمایت  کرنے پر زور دیا ۔

وزیر خارجہ چاوش اولو  نے کل انقرہ میں پیش آنے والے ٹرین کے حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے اظہارِ تعزیت کرنے والے علی یف کا شکریہ اد اکیا۔

انہوں نے کہا کہ "برادر  ملک آذربائیجان  کے لیڈر کی حیثیت سے آپ نے اچھے اور برے دنوں میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے، ترکی بھی ہر دائم  آپ کے شانہ بشانہ ہے۔ "

آذربائیجان کے کامیابی سے بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کی عبوری صدارت کو نبھانے کا ذکر کرنے والے ترک وزیر نے کہا کہ اس ملک نے اپنے کندھوں پر اٹھائی گئی تمام تر ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کیا ہے اور میزبانی کردہ تمام تر بین الاقوامی اجلاس  کو کامیابی سے سرانجام دیا ہے۔

انہوں نے مزید  بتایا کہ مسئلہ قارا باغ  اور آذربائیجان کی زمینی سالمیت کے معاملے میں ترکی ہمیشہ  اپنی طاقتور حمایت کو برقرار رکھے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں