ترک دفاعی صنعت اپنی ضروریات کو خود پورا کرے، ترک صدر

دفاعی صنعت کے شعبے میں 60 ارب ڈالر کی لاگت آنے  والے 650  منصوبوں پر کام ہو رہا ہے

1105615
ترک دفاعی صنعت اپنی ضروریات کو خود پورا کرے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی  دفاعی صنعت  کے شعبے  میں تمام تر سٹریٹیجک ضروریات کو بذات خود پورا کر سکتا ہے۔

بیش تپے ملت کانگرس و مرکز ثقافت میں منعقدہ  ترک دفاعی صنعت سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ"گزشتہ 16 برسوں میں مختلف اقدامات کے ذریعے  ہم نے ملک کو ایک انتہائی  اہم سطح پر لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔"

دفاعی صنعت کی اہمیت کی جانب اشارہ دینے والے جناب ایردوان   کا کہنا تھا کہ"محض قدرتی وسائل یا پھر تجارت پر مبنی منڈی کا مالک بننا دفاعی صنعت میں کسی نمایاں سطح تک پہنچنے  کی آزادی کو ضمانت میں ہر گز نہیں لیتا۔ "

ترکی کے دفاعی صنعت میں امور  پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے صدر ِ ترکی نے کہا کہ "ابتک کی کاروائیوں کو وارم اپ اور ورزش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انشااللہ اب کے بعد ہم اپنی اس دوڑ کو مختلف شکلوں میں جاری  و ساری رکھیں گے۔ دفاعی صنعت کے شعبے میں 60 ارب ڈالر کی لاگت آنے  والے 650  منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، ہم اتاک ہیلی کاپٹروں کو کہیں زیادہ طاقتور شکل دیں گے، قومی جنگی طیاروں کی تیار میں بڑی دلجمعی اور مصمم ارادے سے کام ہو رہا ہے۔ "

انہوں نے بتایا کہ ترکی  نے ڈراؤن اور معمول کے چھوٹے طیاروں کو فروغ دینے میں کامیابی حاصل کی ہے،  ہم  ان کو مزید طاقتور بنائیں گے  اور جدید نظام سے  لیس کریں گے۔

آلتائے ٹینکوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیے جانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ "میں تمام تر متعلقہ اداروں کو ایک بار پھر ہدایت کرتاہوں کہ ہنگامی صورتحال نہ ہونے تک پرزہ جات کو بیرون ملک سے درآمد نہ کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترکی کی دفاعی صنعت  تمام تر حکمتِ عملی ضروریات کو خود پورا کرنے کی اہل ہے  اور اس میں مزید  خود مختاری کے حصول تک یہ  چین سے نہیں بیٹھے گی۔

صدر نے مقامی اور قومی وسائل سے بروئے کار لائے جانے والے عمومی مقصد کے حامل ہیلی کاپٹر کو "گیوک بے " کا نام د یے جانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں