ترکی اور چین کے تعلقات میں پر سال مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے: اسپیکر بن علی یلدرم

اسپیکر بن علی یلدرم نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان اور چین کے صدر شی جن پنگ نے  ارجنٹائن میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہی  اجلاس  کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے کئی  ایک اہم فیصلے کیے ہیں

1101345
ترکی اور چین کے تعلقات میں  پر سال مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے: اسپیکر بن علی یلدرم

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ترکی کے تعلقات میں ہر سال مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان اور چین کے صدر شی جن پنگ نے  ارجنٹائن میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہی  اجلاس  کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے کئی  ایک اہم فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ہر سال مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

چین کے دورے کے دائرہ کار میں صوبہ شان  شی  کے شہر شیان کا دورہ کرنے والے  اسپیکر بن علی یلدرم  نے شہر کے Hyatt Regency Hotel میں شان شی  پیپلز کانگریس کی دائمی کمیٹی کے چیئرمین Hu Hıpingسے ملاقات کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چین اور ترکی ایشیا کے مشرقی اور مغربی کناروں پر آباد دو ممالک ہیں اور ان ممالک کے درمیان بڑا فاصلہ موجود ہے لیکن ان دونوں ممالک کے درمیان  تاریخی اور دیرینہ تعلقات چلے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان اور چین کے صدر شی جن پنگ نے  ارجنٹائن میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہی  اجلاس  کے موقع پر ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے کئی  ایک اہم فیصلے کرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک  چین کے ساتھ مل کر تاریخی شاہرائے ریشم کو نئے سرے سے فعال کرنے کا ہدف لیے ہوئے ہےاور اس سلسلے میں نئی ریلوے لائن بچھانے کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین،  ترکی کا مشرق بعید میں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور وہ چین کے ساتھ تجارتی حجم کو مزید فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد  کے تحت  شیان  اور استنبول کے درمیان نئی  پروازوں کا آغاز کرنے اور اس سلسلے میں ٹرکش ائرلائن اپنی پروازوں کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے۔

اسپیکر بن علی یلدرم نے اپنے دورہ کے دوران شیان کی تیرہویں صدی کی اولوجامع  مسجداور 22 سو سال پرانے مٹی کے بنے ہوئے فوجیوں کے میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

سوموار کے روز اپنے دورے کا آغاز کرنے والے ترکی کی قومی اسمبلی کی سپیکر بن علی یلدرم  نے نیشنل پیپلز کانگریس کی دائمی کمیٹی کے چئیرمین لی جان شو اور کل چین کے وزیراعظم  لی کیچیانگ سے ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں