قومی اسمبلی کے اسپیکر بن علی یلدرم کرغزستان کے دورے پر

ہوائی اڈے پر اسپیکر قومی اسمبلی بن علی یلدرم اور ان کے ہمراہی  وفد کا  کرغز   پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر میر  لان باقروف ، کرغزستان پارلیمنٹ میں  کرغز- ترک دوستانہ گروپ کے چیئرمین نے کیا

1101686
قومی اسمبلی کے اسپیکر بن علی یلدرم کرغزستان کے  دورے پر

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر بن علی یلدرم کرغزستان کے دارالحکومت بیشکیک پہنچ گئے ہیں۔

 اپنا دورہ چین  مکمل کرنے کے بعد قومی اسمبلی کے سپیکر کا بیشکیک  کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر  کرغز حکام نے  استقبال کیا گیا۔

 ہوائی اڈے پر اسپیکر قومی اسمبلی بن علی یلدرم اور ان کے ہمراہی  وفد کا  کرغز   پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر میر  لان باقروف ، کرغزستان پارلیمنٹ میں  کرغز- ترک دوستانہ گروپ کے چیئرمین آلماز بیگ باتر بیکوف ،  نائب وزیر خارجہ  نور لان عبدالرحمانوف اور کرغزستان میں ترکی کے سفیر جنگیز  کامل فرات  نے ان کا استقبال کیا۔

بن علی یلدرم  اور ان کی اہلیہ صمیحہ کو کرغزملبوسات میں زیب تن کرغز  نوجوانوں نے روٹی پیش کی۔

 ترکی کی قومی اسمبلی کے سپیکر بین علی  یلدرم   اپنے دورہ کرغز ستان کے دائرہ کار میں کرغزستان  کی قومی اسمبلی کے  اسپیکر  داستان بیگ جمعہ بیکوف   اور وزیراعظم محمد قلائی آبیلگازیف  سے الگ الگ ملاقات  کرنے کے علاوہ بیشکیک میں ترکی کے سفارتخانے میں ترک باشندوں اور آحسیکہ  ترکوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں