ترکی نے شام کی تحصیل عفرین کےقریب راجو میں غریبوں کے لئےمفت طبی مرکز قائم کردیا

صحت کے اس مرکز میں  جسم کے اندرونی حصوں ،  دانتوں ، بچوں اور نسواں امراض مراکز کے علاوہ  ایک  لیبارٹری اور ایک ڈرگ سٹور بھی قائم کیا ہے

1101013
ترکی نے شام کی تحصیل عفرین کےقریب راجو میں غریبوں کے لئےمفت طبی مرکز قائم کردیا
racu saglik merkezi2.jpg
racu saglik merkezi1.jpg

ترکی کی وزارت صحت نے شام کی  تحصیل عفرین  کے قریب  راجو میں غریبوں کے لئے صحت کا فری مرکز قائم کیا ہے۔

 صحت کے اس مرکز میں  جسم کے اندرونی حصوں ،  دانتوں ، بچوں اور نسواں امراض مراکز کے علاوہ  ایک  لیبارٹری اور ایک ڈرگ سٹور بھی قائم کیا ہے۔

 عفرین کے قریب راجو ہیلتھ سینٹر میں ان سہولتوں کی وجہ سے علاقے کے باشندوں کو  اب کسی دیگر علاقے میں جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

ہیلتھ سینٹر کے ڈائریکٹر سعداحمد نے کہا ہے کہ راجو سے آفرین جانا بڑا مشکل مرحلہ تھا اس لئے اب علاقے کے عوام یہاں پر ہیں صحت کی سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اس ہیلتھ سینٹر میں تمام شعبوں میں  سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ  وہ  حکومت ترکی اور ترکی کی وزارت صحت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے راجو کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائی۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں