صدر ایردوان نےسوڈانی عوام سےخرطوم میں ایک نئی یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ پورا کردیا

ترکی کی ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان نے گزشتہ سال یعنی 24 تا 25 دسمبر 2017 کو سوڈان کی خرطوم یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے سوڈان میں ایک یونیورسٹی قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا

1100033
صدر ایردوان نےسوڈانی عوام سےخرطوم میں ایک نئی یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ پورا کردیا

صدر رجب طیب ایردوان نے سوڈان میں یونیورسٹی کے قیام کے بارے میں جو وعدہ کیا تھا اسے ترکی کی ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کی طرف سے  نائلہ  ہیلتھ سروسز یونیورسٹی  کے نام سے قائم کرتے ہوئے پورا کیا گیا ہے۔

ترکی کی ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان نے گزشتہ سال یعنی 24 تا 25 دسمبر 2017 کو سوڈان کی خرطوم یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے سوڈان میں ایک یونیورسٹی قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

 جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کی جانب سے سوڈان نائلہ ہیلتھ سروسز یونیورسٹی کے قیام کا افتتاح سوڈان کے صدر عمر البشیر نے کیا ہے۔

افتتاحی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوڈان کے صدر البشیر نے کہا کہ یہ یونیورسٹی سوڈان میں صحت کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے کے لحاظ سے بڑا اہم کردار ادا کرے گی۔  انہوں نے کہا کہ وہ اس یونیورسٹی کے قیام پر ترک صدر رجب طیب ایردوان، حکومتِ  ترکی اور ترک عوام کے مشکور ہیں۔

اس موقع پر ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے افریقہ کے ہیلتھ اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسن حسین  ایکر نے کہا کہ اس یونیورسٹی   کے قیام کا مقصد علاقے میں صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سوڈان میں نائلہ ہیلتھ سروسز یونیورسٹی کے پروفیسر  مسعود  نے اس موقع پر کہا کہ اس یونیورسٹی میں 2018-2019 میں تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے اور درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے ۔



متعللقہ خبریں