مسئلہ شام کو حل کرنے کے لیے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں : صدر پوتین

صدر پوتین نے کہا کہ شام کی صورتحال کا تمام پہلو وں سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے تمام امکانات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ یہ بڑا ا حساس موضوع ہے  اور  اس کے لئے صبر کی ضرورت ہے

1098872
مسئلہ شام کو حل کرنے کے لیے  اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں : صدر پوتین

روس کے صدر ولادمیر پوتن نے کہا ہے کہ شام   کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

 ارجنٹائن میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس     کے بعد پریس کانفرنس سے  خطاب کرنے کے دوران  ترکی کے صدر  رجب طیب ایردوان لے ساتھ   مسلسل رابطے میں رہنے کے بارے میں سوالات کے جوابات دیے۔

صدر پوتین نے کہا کہ شام کی صورتحال کا تمام پہلو وں سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے تمام امکانات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ یہ بڑا ا حساس موضوع ہے  اور  اس کے لئے صبر کی ضرورت ہے۔  ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنی کوششیں بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں کافی حد تک پیش رفت دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے آئین کو مرتب کرنے کے لئے کمیٹی کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ہی اس کو  تشکیل   دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس سلسلے  میں   ہمیں  ایرانی پارٹنرز  کی صورتحال کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور ان کو بھی اس مسئلے کے حل میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔

صدر  پوتین  نے کہا کہ دمشق کی صورتحال کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لینے کے بعد ہی ہم کوئی  لائحہ  عمل اختیار کر سکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے۔ اسی لئے یہ کاروائی آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے اور اسی وجہ سے مسلسل مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے ا دلیب  کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وہاں پر انہیں خود خدشات محسوس ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہاں پر ہمارے ترک پارٹنر علاقے کو اسلحے  سے پاک کرنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔  ہمیں امید ہے کہ ہمارے خصوصی دستے ہمارے وزرائے دفاع بہت جلد اس مسئلہ کو حل کر لیں گے۔

صدر پوتین نے ٹی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے  دائرہ کار میں کل صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی تھی۔

 صدر ایردوان سے اپنی ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر پوتین  نے کہا کہ اس سے تھوڑا عرصہ قبل ہی انہوں نے استنبول میں صدر ایردوان سے ملاقات کی تھی اور ترک اسٹریم  کی افتتاحی  تقریب میں مشترکہ طور پر شرکت کی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ بڑے مستحکم  طریقے سے تجارتی تعلقات بھی جاری ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ترک اسٹریم پراجیکٹ سے دونوں ممالک  کو  اقتصادی  اور توانائی کے شعبوں کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔



متعللقہ خبریں