صدر ایردوان کی پوتن اور پوروشینکو کے ساتھ ملاقات

دونوں مذاکرات میں حالیہ دنوں میں بحر اسود میں  روس اور یوکرین کے درمیان  درپیش  کشیدگی  کے موضوع پر غور کیا گیا

1096699
صدر ایردوان کی پوتن اور پوروشینکو کے ساتھ ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے آج  بروز بدھ روس  کے صدر ولادی میر پوتن اور یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق دونوں مذاکرات میں حالیہ دنوں میں بحر اسود میں  روس اور یوکرین کے درمیان  درپیش  کشیدگی  کے موضوع پر غور کیا گیا۔

صدر ایردوان نے دونوں فریقین کے موقف کو سنا اور کشیدگی پر اندیشوں کا اظہار کیا۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے  مسائل کو سفارتی  طریقوں سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو بحیرہ آزاق میں روسی اور یوکرینی جنگی بحری جہاز ایک دوسرے کے مقابل آئے ۔ روسی جنگی  بحری جہازوں نے روس کی بحری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے دعوے کے ساتھ یوکرین کے جنگی بحری جہازوں  کے خلاف مداخلت کی تھی۔



متعللقہ خبریں