صدر ایردوان نے بلدیہ مئیر امیدواروں کا اعلان کر دیا

صدر رجب طیب ایردوان  نے 40 اضلاع  کے بلدیہ مئیر امیدواروں کا اعلان کر دیا، انقرہ، استنبول اور ازمیر کے بلدیہ مئیر امیدواروں کے ناموں کا اعلان آئندہ مہینوں میں کیا جائے گا

1094400
صدر ایردوان نے بلدیہ مئیر امیدواروں کا اعلان کر دیا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے استنبول خلیج کنوینشن سینٹر  میں منعقدہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے بلدیہ مئیر امیدواروں کے تعارفی اجلاس میں پارٹی کے 40 اضلاع  کے بلدیہ مئیر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے لیکن انقرہ، استنبول اور ازمیر کے بلدیہ مئیر امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ ہم آئندہ مہینوں میں تمام امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کے بعد انتخابی منشور بھی عوام کے سامنے پیش کر دیں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے تینوں بڑے شہروں میں امیدوار کھڑے نہ کر کے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے ساتھ تعاون  کا اعلان کرنے پر نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہچے لی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دیولت باہچے لی نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم انقرہ ، استنبول اور ازمیر میں امیدوار کھڑے نہیں کریں گے۔ ان اضلاع میں ہم جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ مقامی انتخابات کا انعقاد 31 مارچ 2019 کو ہو گا۔



متعللقہ خبریں