دہشتگردوں کے حامی کسی بھی ملک یا ادارے کو جمہوریت کی بات کرنے کا حق حاصل نہیں: ایردوان

جیسے ہی آپ ان کے مفادات کو چھیڑیں گے آپ کے وہ بہت چہیتے دہشت گرد صرف اپنی نفرتوں کو ہی نہیں اسلحے کو بھی آپ کی طرف موڑ دیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1092455
دہشتگردوں کے حامی کسی بھی ملک یا ادارے کو جمہوریت کی بات کرنے کا حق حاصل نہیں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر  یورپی یونین ممالک کے خلاف  ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صدارتی  سوشل کمپلیکس میں کونسلروں کے 48 ویں   اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوان نے  دہشت گردوں کے لئے اپنے دروازے کھولنے اور انہیں اپنے زیر سایہ لینے پر مغربی ممالک  پر تنقید کی۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جیسے ہی آپ ان کے مفادات کو چھیڑیں گے آپ کے وہ بہت چہیتے دہشت گرد صرف اپنی نفرتوں کو ہی نہیں اسلحے کو بھی آپ کی طرف موڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2016 میں ترکی میں حملے کے اقدام میں ملوث فیتو دہشتگرد تنظیم کے اراکین  کو سر آنکھوں پر بٹھانے والے کسی بھی ملک کو اور کسی بھی ادارے کو جمہوریت کی بات کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

یورپی انسانی حقوق کی عدالت کی طرف سے  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PPK سے منسلک سیاسی پارٹی کے سابق نائب چئیر مین صلاح الدین دیمیرتاش کی حمایت میں بیان جاری کئے جانے کے خلاف بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "آپ نے یورپی یونین کے اداروں میں سے کسی کی بھی زبان سے صلاح الدین دیمیر تاش کے 6 سے 8 اکتوبر کے واقعات کے دوران انسانوں کو جھوٹے بیانات سے بھڑکا کر 50 معصوم انسانوں  کو گلیوں میں وحشیانہ طریقے سے  قتل کروائے  جانے  سے متعلق کوئی بیان سنا ہے؟

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یورپی یونین نے بذاتِ خود   پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم قبول کیا ہے   اور یہ تنظیم،  ماوں کے بطن میں موجود جانوں سے لے کر 80 سالہ ضعیفوں تک ہر عمر کے ہزاروں انسانوں  کی قاتل ہے۔ لیکن اس کے باوجود اگر اس کو مدد فراہم کی جا رہی ہے تو ہم نہ تو پی کے کے کو فراہم کئے جانے والے تعاون کو سنجیدگی سے لے گے اور نہ ہی ان ظالموں کی پشت پناہی کرنے والوں  کو۔

خطاب میں سال 2013 میں ماحولیات کے بہانے سے بھڑکائے گئے گیزی پارک واقعات کا بھی ذکر کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ گیزی پارک ان تمام منصوبوں اور ان تمام کوششوں  کے خلاف کھڑے ہونے کا نام ہے کہ جن کا مقصد ترکی کو ترقی اور بلندی کی طرف لے جانا ہے۔



متعللقہ خبریں