یہ حقیقی معنوں میں ایک المیہ ہے: صدر رجب طیب ایردوان

اتنی بڑی حقیقت سب کے سامنے ہے اور اس کے باوجود ایسے لوگ موجود ہیں جو واقعے کا رُخ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1086938
یہ حقیقی معنوں میں ایک المیہ ہے: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمال خاشقجی قتل سے متعلق   آڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ حقیقی معنوں میں ایک المیہ ہے"۔

صدر ایردوان نے اپنے دورہ فرانس  سے واپسی کے دوران طیارے میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے جمال خاشقجی قتل سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈنگ حقیقی معنوں میں ایک المیہ ہے، اسے سننے کے بعد  یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ شخص ہیروئن کے نشے میں ہے کیونکہ ایسا صرف وہی کر سکتا ہے جو اپنے ہوش و حواس میں نہ ہو۔ اتنی بڑی حقیقت سب کے سامنے ہے اور اس کے باوجود ایسے لوگ موجود ہیں جو واقعے کا رُخ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکہ  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت  اس آڈیو ریکارڈنگ کو سننے والے عالمی رہنماوں کے ردعمل سے متعلق سوال  کا جواب دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ میں ان کے تائثرات اور حرکات و سکنات سے اس قتل پر ان کی بے اطمینانی کو محسوس کر رہا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ وہ اپنی خبر رساں ایجنسیوں کی فراہم کردہ معلومات کے بعد اس معاملے کی زیادہ مختلف  زاویے سے پیش کریں گے۔

اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ امریکی کانگریس نے  CIA سے اس موضوع پر بریفنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ میرے خیال میں اس بریفنگ کے بعد ان کا نقطہ نظر تبدیل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو اپنی شادی کے دفتری امور کو حل کرنے کے لئے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں گئے جہاں انہیں وحشیانہ شکل میں قتل کر دیا گیا تھا۔  



متعللقہ خبریں