ترک اور امریکی حکام کے درمیان ٹیلی فون پر اہم بات چیت

دنوں ملکوں کے درمیان طے پانی مطابقت کے مطابق منبج  کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرتے ہوئے اسے  اصل مالکین کے سپرد کیا جائیگا

1080880
ترک اور امریکی حکام کے درمیان ٹیلی فون پر اہم بات چیت

وزیر دفاع خلوصی آقار نے  نے امریکی ہم منصب جیمز ماتھیس سے ٹیلی فون  پر بات چیت کی۔

اس بات چیت میں دو طرفہ دفاعی تعلقات ، شام اور  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اطلاع کے مطابق دونوں وزرا ء کی اس گفتگو میں ترک اور امریکی سیکورٹی قوتوں کے شامی علاقے منبج میں پہلے  مشترکہ گشت، سرحدوں پر تناؤ میں گراوٹ، خطے کی سلامتی و استحکام کے اعتبار سے اہم اقدامات اٹھائے  گئے۔

دوسری جانب  مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر  نے بھی امریکی ہم منصب جنرل جوزف ڈنفورڈ سے بات چیت کی۔

امریکی  ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ اس ملاقات میں شام کی عمومی صورتحال  سمیت ابتدائی گشتی سرگرمیوں سمیت منبج کی سلامتی و استحکام کے معاملات  زیر غور آئے ہیں۔

دنوں ملکوں کے درمیان طے پانی مطابقت کے مطابق منبج  کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرتے ہوئے اسے  اصل مالکین کے سپرد کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں