یوم جمہوریہ پرترکی کےساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات اور یکجہتی کےعزم کا اعادہ کرتا ہوں: صدر عارف علوی

صدر عارف علوی نے کہا کہ 29اکتوبر 1923ءوہ تاریخی لمحہ تھا جب عظیم ترک قوم نے ترقی اور خوشحالی کے راستہ پر چلنے کے سفر کا آغاز کیا تھا۔ یہ دن ترکی کی شاندار جدوجہد کا عکاس ہے

1077406
یوم جمہوریہ پرترکی کےساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات اور یکجہتی کےعزم کا اعادہ کرتا ہوں: صدر عارف علوی

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے 95ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ میں اس موقع پر ترکی کی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 29اکتوبر 1923ءوہ تاریخی لمحہ تھا جب عظیم ترک قوم نے ترقی اور خوشحالی کے راستہ پر چلنے کے سفر کا آغاز کیا تھا۔ یہ دن ترکی کی شاندار جدوجہد کا عکاس ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کی عوام اور قیادت نے تمام تر مسائل اور مشکلات کے باوجود نہ صرف تاریخ کا رخ موڑا بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نئی روایات قائم کیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان جب اپنے آزاد وطن کی جدوجہد میں مصروف تھے تو ترکی کا رویہ انکے کیلئے قابل فخر اور قوت بخش تھا۔

انہوں نے کہا کہ 29اکتوبر 1923ء وہ تاریخی لمحہ تھا جب عظیم ترک قوم نے ترقی اور خوشحالی کے راستہ پر چلنے کے سفر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان  ترکی کو اپنا انتہائی قریبی دوست اور پیارا بھائی تصور کرتا ہے اور ہمارے دونوں ممالک ہر طرح کے حالات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم موقع پر میں ترکی کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات اور یکجہی کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں اور میری بھرپور خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ  ترکی کے عوام اور قیادت پر بیشمار مہربانی اور کرم فرمائے اورترکی کے عوام کو ہمیشہ خوشحال رکھے ۔



متعللقہ خبریں