نئے ائیر پورٹ کا نام استنبول ائیر پورٹ ہے: صدر رجب طیب ایردوان

میری تمنا ہے کہ استنبول ائیرپورٹ ترکی اور دنیا بھر کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنے: صدر رجب طیب ایردوان

1077771
نئے ائیر پورٹ کا نام استنبول ائیر پورٹ ہے: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ استنبول میں تعمیر کئے جانے والے اور دنیا کے بڑے ترین ائیر پورٹ کا نام استنبول ائیر پورٹ ہے۔

صدر ایردوان نے اس نئے ائیرپورٹ کا افتتاح ایک شاندار تقریب کے ساتھ کیا اور افتتاحی خطاب میں کہا ہے کہ میری تمنا ہے کہ استنبول ائیرپورٹ ترکی اور دنیا بھر کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنے۔

صدر ایردوان نے اس خوشی و مسرت کے موقع پر ترکی کے ساتھ کھڑے ہونے والے 50 کے قریب ممالک سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں البانیہ کے صدر اِلر میتا، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد التہانی، کرغستان کے صدر سورن بائے جین بیکوف، کوسووا کے صدر ہاشم تاچی، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی، مقدونیہ کے صدر گیورگی ایوانوف، مولدووا کے صدر ایگور دودون، پاکستان کے صدر عارف علوی، سربیا کے صدرالیگزینڈر ووجچ، سوڈان کے صدر فیلڈ مارشل عمر حسن احمد البشیر، بوسنیا ہرزیگوینیا وزارت اعظمیٰ کونسل کے سربراہ وزیر اعظم ڈینس زویزڈچ، بلغاریہ کے وزیر اعظم بیوکو بوریسوف، کانگو کے نائب وزیر اعظم ، سلووینیا کے نائب  وزیر اعظم آلینکا براتوسیک، جارجیا کے وزیر خارجہ ڈیوڈ زالکالیانی، ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف، مولدووا گاگاوز کے صدر ایرینا ولاح نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان سے پہلے ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکربن علی یلدرم نے خطاب کیا اور یوم جمہوریہ کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر ترکی کے شایان شان اس ائیر پورٹ کے ملک و ملت اور علاقے کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بننے کی تمنا کا اظہار کیا۔

افتتاحی تقریب سے قومی و بین الاقوامی میڈیا نے بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ سیاست، فن، کھیل اور کاروباری دنیا سے بھی کثیر تعداد میں مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔

فینر روم پیٹرک بارتھولومیوس، ترکی کے یہودیوں کے مذہبی پیشوا ایساق ہالیوا، سریانی اورتھوڈوکس مور فلیکسینوس میٹروپولیٹ یوسف چیتن  بھی افتتاحی جگہ پر موجود تھے۔

76.5 ملین مربع میٹر اراضی پر تعمیر کئے جانے والے اس ائیر پورٹ کے پہلے فیز کے آغاز کے لئے 6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور دیگر فیزز کا آغاز ائیر پورٹ پر مسافروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ سال 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔

ائیرپورٹ مکمل ہونے پر 6 خود مختار رن ویز، 500 طیاروں کی صلاحیت، 70 ہزار گاڑیوں کی صلاحیت والے کھلے اور بند پارکنگ ایریا اور سالانہ 200 ملین مسافروں کی صلاحیت کے ساتھ دنیا کا بڑا ترین ائیر پورٹ ہو گا۔

استنبول ائیر پورٹ سے ٹرکش ائیر لائنز اندرون ملک 31 اکتوبر کو انقرہ، یکم نومبر کو انطالیہ، 2 نومبر کو ازمیر کے لئے پہلی پرواز دے گی۔

اولین بیرون ملک پروازیں یکم نومبر کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور 8 نومبر کو آزربائیجان کے لئے دی جائیں گی۔

سال کے آخر تک 2 ہزار طیارے لینڈنگ اور فلائٹ کریں گے اور 350 نقاط تک پروازیں کی جائیں گی۔

ائیر پورٹ 250 فضائی کمپنیوں کے ساتھ خدمات فراہم کرے گا۔

اعلیٰ اور جدید ٹیکنالوجی کی حامل سکیورٹی والے اس نئے ائیر پورٹ پر پہلی دفعہ زمینی راڈار استعمال کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں