ترکی، روس اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

ترکی، روس اور ایران کے درمیان ،اقوام متحدہ  کے شام کے لئے خصوصی نمائندہ دفتر کے ساتھ ہم آہنگ شکل میں شام میں آئینی کمیٹی  کے قیام کے کام میں تیزی لانے کے موضوع پر ، معاہدہ طے پا گیا

1075433
ترکی، روس اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

ترکی، روس اور ایران کے درمیان ،اقوام متحدہ  کے شام کے لئے خصوصی نمائندہ دفتر کے ساتھ ہم آہنگ شکل میں شام میں آئینی کمیٹی  کے قیام کے کام میں تیزی لانے کے موضوع پر ، معاہدہ طے پا گیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ  کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق روس، ترکی اور ایران کے نائب وزرائے خارجہ نے کل ماسکو میں آستانہ فارمیٹ پر ایک اجلاس کیا۔

بیان کے مطابق اجلاس میں شام  میں فیلڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ سوچی میں منعقدہ شامی قومی ڈائیلاگ کانگریس  میں لئے گئے فیصلوں  کے دائرہ کار میں آئینی کمیٹی  کے قیام سے متعلق کاروائیوں کے آغاز سے متعلقہ موضوعات  پر مشاورت کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی، روس اور ایران نے تمام شامیوں کے مفادات  کو نگاہ میں رکھتے ہوئے اقوام متحدہ  کے شام کے لئے خصوصی نمائندہ دفتر کے ساتھ ہم آہنگ شکل میں شام میں آئینی کمیٹی  کے قیام کے کام میں تیزی لانے کے موضوع پر ، معاہدہ طے کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں