صدرایردوان اورسعودی ولی عہد کی جمال خاشقجی کے قتل کے معمے سے متعلق مشترکہ کاروائی کرنے کا فیصلہ

صدر رجب   طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بیان جاری کیا ہے

1075085
صدرایردوان اورسعودی ولی عہد کی جمال  خاشقجی کے قتل  کے معمے سے متعلق  مشترکہ کاروائی کرنے کا فیصلہ

صحافی  جمال   خاشقجی  کے قتل کے  بعد  سے اب تک خاموشی اختیار کرنے والے  پہلی بار    بیان دیتے ہوئے   سعودی عرب کے ولی  عہد   محمد بند سلمان   نے  قتل  کے معمے کو حل کرنے کے لیے  ترکی کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا ہوا ہے۔

صدر رجب   طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ   دونوں ممالک کی حکومتیں  مجرمین   کو سزا دلوانے کے لیے دونوں ممالیک ایک دوسرے سے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق دونوں ممالیک نے  تحقیقات میں مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترک صدارتی ذرائع کے مطابق صدر اردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کے تمام پہلو سامنے لانے کے لیے مشترکا کوششوں پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور  سعودی عرب کے درمیان تعلقات  کو خراب کرنے  کے خواہاں  کسی کو بھی ان تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ قتل    بڑا  بہیمانہ اور قابل مذمت ہے اور اس  کے نتیجے کو حاصل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر  کاروائی کی جائے گی۔

اضح رہے کہ سعوی انتظامیہ نے 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے، قونصل خانے میں پیش آنے والی ہاتھا پائی کے نتیجے میں، ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے دو اکتوبر کے قتل کے بعد ترک صدر کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یہ پہلا رابطہ ہے ، ترک صدر اس معاملے میں پہلے بھی دو بار سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے رابطہ کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں