ہم نشاۃ ثانیہ کے ایک نئے دور کے آغاز پر کھڑے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

ملت کی حیثیت سے ہم نشاۃ ثانیہ کے ایک نئے دور کی دہلیز پر کھڑے ہیں اور اس دور کا نام عظمت و شوکت  ثانیہ ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1072760
ہم نشاۃ ثانیہ کے ایک نئے دور کے آغاز پر کھڑے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملت کی حیثیت سے  ہم نشاۃ ثانیہ کے ایک نئے دور کے آغاز پر کھڑے ہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول میں ٹرکش یوتھ وقف کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ٹرکش یوتھ وقف صرف نوجوانوں کو پناہ کی سہولت ہی فراہم نہیں کر رہا بلکہ  مختلف عمروں اور  تعلیمی درجوں کے ہزاروں نوجوانوں کے لئے دوسرے اسکول اور  دوسری یونیورسٹی کا بھی درجہ اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں اور ان کے  خوابوں کے درمیان  حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے ملک میں آزادی کی ایک ایسی فضا قائم کی ہے کہ جس میں ہمارے بچوں میں سے کسی کو بھی اس کے عقیدے، لباس یا پھر  ظاہری حالت کی وجہ سے کم تر  نہیں سمجھا جاتا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ملت کی حیثیت سے ہم نشاۃ ثانیہ کے ایک نئے دور کی دہلیز پر کھڑے ہیں اور اس دور کا نام عظمت و شوکت  ثانیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دور ترکی کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے کا دور ہے۔ اس کا ایک پہلو ہمارے جغرافیے سے متعلق ہے لیکن یہ کسی صورت بھی پھیلاو کی پالیسی  نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں