سعودی صحافی قاشقجی معمہ، ترک پولیس نے سعودی قونصل خانے کی تلاشی لی

پولیس اور تحقیقاتی ٹیم نے ٹھیک نو گھنٹے تک قونصل خانے کی عمارت کے چپے چپے کے حوالے سے نمونے جمع کیے

1069458
سعودی صحافی قاشقجی معمہ، ترک پولیس نے سعودی قونصل خانے کی تلاشی لی

سعودی صحافی قاشقجی  معمہ کے حل کے لیے مشترکہ ورکنگ  گروپ  کے دائرہ کار میں ترک پولیس نے جائے وقوعہ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی ہے۔

پولیس اور تحقیقاتی ٹیم نے ٹھیک نو گھنٹے تک قونصل خانے کی عمارت کے چپے چپے کے حوالے سے نمونے جمع کیے ہیں، اس گروپ میں شامل ترک اور سعودی عرب  حکام اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔

کل شام اولین طور پر سول گاڑیوں کے ساتھ سعودی  حکام اور تحقیقاتی ٹیم  قونصل خانے کوآئے تھے، جس کے تھوڑی ہی مدت بعد ترک حکام  کا عمارت میں داخلہ عمل میں آیا تھا۔

جمع کردہ شواہد اور نمونوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں