ترکی مسلم اُمہ کی قیادت کر سکنے والا واحد ملک ہے، صدرِ ترکی

جناب ایردوان نے مذہبی معاملات میں با صلاحیت و لیاقت مذہبی شخصیات سے  صدا بند ہوتے ہوئے کہا کہ  انہیں دینی  معاملات میں آگے بڑھنا چاہیے

1069191
ترکی مسلم اُمہ کی قیادت کر سکنے والا واحد ملک ہے، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی مسلم اُمہ کی قیادت کر سکنے والا واحد ملک ہے۔

جناب ایردوان نے صدارتی کلیہ میں منعقدہ مفتیوں کے 35 ویں ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو اُمت ِ مسلم میں  بڑی اہمیت حاصل ہے، تاریخی سرمائے، جغرافیائی خدو حال  اور  مختلف عقائد کو صدیوں سے پر امن ماحول میں جاری و ساری رکھنے والا  ترکی جو کہ ثقافتی کثرت سے مالا ہے ، پورے عالمِ اسلام  کی قیادت کر سکنے والا یگانہ ملک ہے۔

ترکی کے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پر عزم طریقے سے جاری رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے صدر ترکی نے بتایا کہ "ہم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف  ہر طرح کی تدابیر اختیار کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے ،  ترکی اس وقت  ان تمام تر  عناصر کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرسکنے والے ایک اقتدار کا مالک ہے۔

جناب ایردوان نے مذہبی معاملات میں با صلاحیت و لیاقت مذہبی شخصیات سے  صدا بند ہوتے ہوئے کہا کہ  انہیں دینی  معاملات میں آگے بڑھنا چاہیے۔

بعض حلقو ں اور دہشت گرد تنظیموں کے مذہب کواپنے  عزائم کا آلہ کار بنانے پر زور دینے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ  مذہبی شخصیات کا فرض ہے کہ وہ  عوام الناس کو ان بہروپیوں کے  زیرِ آنے سے دور رکھیں۔

دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف جدوجہد کا بھی ذکر کرتے ہوئے  صدر نے کہا کہ " یہ تنظیم بھائی بھائی کے درمیان نفاق کے بیچ بوتی ہے۔



متعللقہ خبریں