ترک تارکین وطن کو اپنی اقدار اور وقار میں کسی قسم کی رعایت نہیں دینی چاہیے، اسپیکرِ اسمبلی

ترکی کے خلاف ہر طرح کی چالیں چلی جا رہی ہیں،کبھی دہشت گرد اور کبھی اقتصادی جنگ ہمارے سر پر مسلط کر دی جاتی ہے، مگر ہم ان تمام امتحانات میں سرخرو ہوئے ہیں

1068891
ترک تارکین وطن کو اپنی اقدار اور وقار میں کسی قسم کی رعایت نہیں دینی چاہیے، اسپیکرِ اسمبلی

ترک اسپیکر اسمبلی بن علی یلدرم  نے یورپ میں مقیم ترک تارکین ِ وطن کو اپنی اقدار اور قوم کے عزت و وقار  کو زد پہنچنے کی ہر گز  موقع نہیں دینا  چاہیے۔

سوئٹزرلینڈ کا سرکاری دورہ کرنے والے جناب یلدرم نے ترکی کے برن   میں سفیر کی سرکاری رہائش گاہ پر ترک تارکینِ وطن سے  یکجا ہوئے۔

ملک کے مختلف علاقوں سے  برن پہنچنے والے ترک تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرِ اسمبلی نے کہا کہ یورپ  میں مقیم ترک شہریوں کا ان ممالک کے نظام کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرنا اہمیت رکھتا ہے، تا ہم  آپ چاہے  جہاں کہیں بھی  قیام کریں آپ کا مادر ِ وطن ترکی ہی ہے۔

عظیم تہذیب کے رکن ہونے کے ناطے بڑی ذمہ داریاں بھی  ہمارے کندھوں پر ہونے  کا ذکر کرنے والے جناب  یلدرم نے کہاکہ"  چاہے کتنے بھی کٹھن حالات کیوں نہ ہوں ہمیں اپنی اقدار اور قومی وقار  کا ہمیشہ تحفظ کرنا چاہیے،خط یورپ کے ساتھ ترکی کے تعلقات بگڑتے ہیں تو بھی جمہوریہ ترکی کی سب سے بڑی ضمانت آپ لوگ ہی ہیں۔ "

انہوں نے  کہا کہ ترکی کے خلاف ہر طرح کی چالیں چلی جا رہی ہیں،کبھی دہشت گرد اور کبھی اقتصادی جنگ ہمارے سر پر مسلط کر دی جاتی ہے، مگر ہم ان تمام امتحانات میں سرخرو ہوئے ہیں۔

کل سے سوئٹزرلینڈ کا دورہ شروع کرنے والے بن علی یلدرم   بین الاپارلیمانی یونین کے 139 ویں  جنرل کمیٹی اجلاس میں  شرکت کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں