استنبول میں سعودی  قونصل خانے کی تلاشی لی جائے گی

ترکی کے شہر استنبول میں سعودی  قونصل خانے کی تلاشی لی جائے گی

1068929
استنبول میں سعودی  قونصل خانے کی تلاشی لی جائے گی

ترکی کے شہر استنبول میں سعودی  قونصل خانے کی تلاشی لی جائے گی۔

استنبول اٹارنی دفتر  کی طرف سے سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے سعودی  صحافی جمال خاشقچی  کے انجام کے بارے میں مبہم صورتحال جاری ہے۔

وزارت داخلہ نے اس معاملے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ صحافی جمالی خاشقچی  کے حوالے سے آج بعد دوپہر  استنبول میں سعودی قونصل خانے کی تلاشی متوقع ہے۔

دوسری طرف امریکہ کی خبر رساں ایجنسی بلوم برگ نے سعودی عرب کے شاہ سلمان  کی طرف سے خاشقچی کے انجام کے بارے میں داخلی تحقیقات  شروع کرنے کے احکامات جاری کئے جانے کا دعوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کے سعودی صحافی  جمال خاشقچی 2 اکتوبر کو اپنی شادی کے معاملات  کے لئے سعودی قونصل خانے میں داخل ہوئے اور اس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔



متعللقہ خبریں