ترکی کی عدلیہ نے امریکی راہب کے بارے میں خودمختار شکل میں فیصلہ سنایا ہے: ایردوان

محترم صدر صاحب جیسا کہ میں ہمیشہ سے زور دیتا چلا آیا ہوں کہ ترکی کی عدلیہ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ بغیر کسی دباو کے خودمختار شکل میں دیا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1068237
ترکی کی عدلیہ نے امریکی راہب کے بارے میں خودمختار شکل میں فیصلہ سنایا ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی عدلیہ نے امریکی راہب اینڈریو برنسن کے بارے میں خودمختار شکل میں فیصلہ سنایا ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے  ٹویٹر پیج سے  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "محترم صدر صاحب جیسا کہ میں ہمیشہ سے زور دیتا چلا آیا ہوں کہ ترکی کی عدلیہ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ بغیر کسی دباو کے خودمختار شکل میں دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ترکی اور امریکہ  کے درمیان دو  اتحادیوں کے شایان شان شکل میں باہمی تعاون جاری رہے گا  اور  دونوں ملک پی کے کے، داعش اور فیتو سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں  کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھیں گے"۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برنسن کی رہائی سے متعلق اپنے ٹویٹر پیج سے  جاری کردہ  بیان میں کہا تھا کہ "برنس کو دوبارہ سے دیکھنا میرے لئے باعثِ مسرت ہو گا۔ اس معاملے میں مدد پر میں صدر ایردوان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں"۔

واضح رہے کہ  امریکی راہب برنسن دہشتگرد تنظیموں  کے لئے جرائم کا ارتکاب کرنے اور جاسوسی کے الزام میں کل ازمیر میں چوتھی دفعہ جج کے سامنے پیش ہوئے۔ انہیں 3 سال اور  ایک ماہ کی سزا سنائی گئی تھی جس میں  ان کے زیر حراست رہنے کے دورانیے کو بھی شامل کر کے انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں