کل رہائی کا فیصلہ سنائے جانےو الے امریکی پادری کی جرمنی روانگی

شام کے وقت ازمیر کے عدنان میندرس ہوائی اڈے   کو جانے والے پادری اور اس کی اہلیہ کی ہمراہی انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز نے ہمراہی کی

1067936
کل رہائی کا فیصلہ سنائے جانےو الے امریکی پادری کی جرمنی روانگی

دہشت گرد تنظیموں فیتو اور PKK کے نام پر جرائم کا ارتکاب اور جاسوسی  کرنے کے دعوے کے ساتھ عدالتی کاروائی کیے جانے والے مقدمے میں  3 سال ایک ماہ 15 دن  کی سزائے قید صادر کیے جانے والے اور جیل میں گزارے گئے وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے بری کیے جانے کا فیصلہ کردہ امریکی پادری اینڈریو کریگ برنسن  ایک خصوصی طیارے کے ذریعے جرمنی روانہ ہو گئے ہیں۔

ازمیر کی فوجداری عدالت  میں کل ہونے والی پیشی  میں بری ہونےو الے  امریکی پادری نے اپنی رہائش گاہ میں کچھ مدت تک وقت گزارا۔

شام کے وقت ازمیر کے عدنان میندرس ہوائی اڈے   کو جانے والے پادری اور اس کی اہلیہ کی ہمراہی انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز نے کی۔

بتایا گیا ہے کہ برنسن جرمنی میں 2 روز تک قیام کے بعد امریکہ روانہ ہو جائینگے۔

 



متعللقہ خبریں