منبج میں ترک اور امریکی فوج کا مشترکہ گشت آج سے شروع ہو گیا

ترک اور امریکی فوج نے شامی شہر منبج میں مشترکہ گشت کا  آغاز کر دیا ہے جس کا اعلان وزیر دفاع خلوصی عقار نے کیا

1065250
منبج میں ترک اور امریکی فوج کا مشترکہ گشت آج سے شروع ہو گیا

 ترک اور امریکی فوج نے شامی شہر منبج میں مشترکہ گشت کا  آغاز کر دیا ہے۔

 اس بات کا اظہار وزیر دفاع خلوصی عقار نے کیا  اور بتایا کہ  امریکی اور ترک فوج کا تربیتی پروگرام ختم ہو  گیا ہے جس کے ساتھ ہی   آج سے یہ گشتی کاروائیوں  شروع کر  دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی حکام کو  شہرکی صورتحال سے  مطلع کیا اور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرلی ہیں۔

اس مشترکہ گشت کا  پہلا مقصد  دریائے فرات کے مغربی کناروں میں موجود  دہشتگردوں   کا انخلا عمل میں لانے سمیت   شہر کا نظام مقامی حکام کے حوالے کرنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں