ترک صدر کا برلن میں پرتپاک استقبال،جرمن صدر سے ملاقات

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے برلن میں جرمن ہم منصب فرانک والٹر شٹائن مائر سے ملاقات کی جس کے بعد وہ چانسلر مرکل سے ملیں گے

1058446
ترک صدر کا برلن میں  پرتپاک استقبال،جرمن صدر  سے ملاقات

ترک صدر رجب طیب ایردوان  اپنے دورہ جرمنی کے دوران جرمن ہم منصب فرانک والٹر شٹائن مائر اور چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کر رہے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ آج  صبح برلن میں واقع صدر دفتر پہنچنے پر باقاعدہ فوجی اعزاز کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔

 حکام کے مطابق ،ترک صدر دوپہر کو  جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے ملاقات کریں گے جبکہ  ترک صدر کل  بروز ہفتہ  بون میں ایک نئی مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔



متعللقہ خبریں