بعض حلقے ڈالر ایکسچینج ریٹ کے ذریعے اقتصادی ساز باز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ایردوان

بعض حلقے اقتصادیات میں غلط تائثر تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام کو ان حلقوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ترک اقتصادیات  مضبوط  قدموں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1052811
بعض حلقے ڈالر ایکسچینج ریٹ کے ذریعے اقتصادی ساز باز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بعض حلقے ڈالر ایکسچینج ریٹ کے ذریعے اقتصادی ساز باز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے بیش تیپے  قومی کنوینشن سینٹر میں یومِ صحافت  کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بعض حلقے اقتصادیات میں غلط تائثر تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام کو ان حلقوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ترک اقتصادیات  مضبوط  قدموں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

ایکسچینج ریٹ کے ساتھ منقولہ و غیر منقولہ اثاثوں کی خرید و فروخت اور املاک کے کرایوں پر قابو  پانے کے لئے تیار کئے گئے صدارتی میمورینڈم کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اب کے بعد اس ملک میں ڈالر  اور یورو کے ذریعے  کرایہ ادا نہیں کیا جائے گا۔ اس ملک میں ترک لیرے سے کاروبار ہو گا کیونکہ یہ ترکی ہے امریکہ نہیں۔ آپ کو  مارکیٹ کرائے پر دیتے وقت ترک لیرے میں کرائے پر دینا ہو گی اور خریداری بھی ترک لیرے کے ساتھ کرنا ہو گی۔

انہوں نے ایک روز قبل روس کے ساتھ ادلب کے موضوع پر طے پانے والے سمجھوتے پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ پوتن  کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے شام کے علاقے ادلب سے متعلق امن مرحلے کے آغاز کے بارے میں بات چیت کی، سمجھوتے پر دستخط کئے  اور کہا ہے کہ اب ادلب میں خون ریزی بند  ہو جانی چاہیے آئیے اس کے لئے جو بھی قدم اٹھانا ضروری ہے اٹھائیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے 12 شقوں پر مشتمل سمجھوتے پر دستخط   کئے ہیں اور یہ قدم ہماری سرحدوں سے باہر امن کے لئے اٹھایا گیا  قدم ہے۔



متعللقہ خبریں