ترکی، غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں آپریشنز

199 غیر قانونی  تارکین وطن  کا تعلق پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہے، جن میں 5 خواتین اور 8 بچے بھی شامل ہیں

1051791
ترکی، غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں آپریشنز

وان کی تحصیل باش قلعے   میں غیر قانونی طریقے سے  داخل  ہونے والے 199 مہاجرین پکڑے گئے ہیں۔

تحصیل کے جنڈارمیری  ہیڈ کوارٹر  کی ٹیم نے پیدل سرحد پار کرنے کی کوشش میں  ہونے والے تین گروہوں کو روکا۔

199 غیر قانونی  تارکین وطن  کا تعلق پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہے، جن میں 5 خواتین اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔

ان افراد کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے اور طبی چیک اپ کے بعد ضلعی مائگریشن   دفتر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کرک لار ایلی سے  غیر قانونی طریقے سے  یورپ جانے کی کوشش میں ہونے والے 84 مہاجرین بھی  پکڑے گئے ہیں۔ ان افراد کا تعلق ایران، پاکستان، عراق اور افغانستان سے ہے۔

ترکی کے ایک دوسرے سرحدی شہر ایدرنے سے بھی نائجیریا، فلسطین ، شام اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 57 تارکین وطن  کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں