صدر ترکی کی آذربائیجانی صدر سے ملاقات اور صد سالہ آزادی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت

بالائی قارا باغ مسئلے کا حل، آرمینیا  کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات میں بہتری آنے کے حوالے سے ایک لازمی شرط ہے

1050181
صدر ترکی کی آذربائیجانی صدر سے ملاقات اور صد سالہ آزادی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت

صدر رجب طیب ایردوان دوست و برادر ملک  آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کا دورہ کر رہے ہیں۔

باکو میں صدر ِ ترکی کا سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔

بعد ازاں  آذربائیجانی صدر الہام علی یف  کی ترک صدر سے بلمشافہ ملاقات سر انجام پائی، جس دوران  آذربائیجان  کے ساتھ سڑیٹیجک تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے  کے زیر مقصد ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

جناب ایردوان نے باکو  کی آزادی کی صد سالہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ "بالائی قارا باغ مسئلے کا حل، آرمینیا  کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات میں بہتری آنے کے حوالے سے ایک لازمی شرط ہے، اس  حقیقت سے سب کو آگاہی کر لینی چاہیے۔"

انہوں نے کہا کہ آج سے محض 25 برس پیشر ہوجالی  میں رونما ہونے  والے قتل عام کی  جواب دہی نہ کرنے والے، قاتلوں کو ہیرو اعلان کرنے والے ہمیں کسی بھی قسم کا تاریخی   درس دینے کے مجاز نہیں ہیں،  ہمارے بھائیوں کی سرزمین کے بیس فیصد پر قبضہ جمانے والوں، دس لاکھ سے زائد  شہریوں کو اپنی مادری سرزمین  کو لوٹنے کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں  کا ہم سے سرحدیں کھولنے کی توقع کرنا  بے سود اور  بے معنی ہے۔

صدرِ ترکی نے آذربائیجان کے مرحوم صدر حیدر علی یف کی قبر  اور شہدا کی یادگار پر حاضری دی۔انہوں نے وہاں پر مہمانوں کی کتاب میں  مندرجہ ذیل تاثرات قلم بند کیے: " اے پیارے شہیدوں  آج سے ٹھیک ایک سو برس قبل آپ کے  لہو سے رقم کردہ عظیم فتح اور باکو کی آزادی  کو آج ہم بڑے جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔ آپ کی جانب سے  امانت  میں چھوڑی گئی  ترک ۔ آذربائیجانی دوستی کو ہم مزید  آگے بڑھانے کے لیے  ہمہ  وقت کوشاں ہیں۔ سن 1991 میں دوبارہ اپنی خود مختاری کا اعلان کرنے والا  یہ ملک ترکی کے بھی تعاون  سے  خطے کی سلامتی و تحفظ کی علامت  کے طور پر  ہر میدان میں عظیم سطح کی کامیابیوں و کامرانیوں پر اپنی مہر ثبت کر رہا ہے۔ اللہ تعالی آپ کی غفرت فرمائیں، آمین !

 

 

 

 



متعللقہ خبریں