ایردوان ۔ خامنائی ملاقات میں خیر سگالی کے پیغامات

ایران اور ترکی مسلم امہ کے لیے مشترکہ مقاصد کے مالک ہیں، اس بنا پر ایران اور ترکی کے مابین سیاسی و اقتصادی تعاون  کو فروغ دیا جانا چاہیے

1045686
ایردوان ۔ خامنائی ملاقات میں خیر سگالی کے پیغامات

صدر رجب طیب ایردوان  نے ایرانی  مذہبی پیشوا آیت اللہ علی خامنائی سے ملاقات  سر انجام دی۔

جناب ایردوان نے کل دارالحکومت تہران میں  سہہ فریقی اجلاس کے بعد  علی خامنائی سے  مذاکرات کیے۔

خامنائی کی  رہائش گاہ پر  ہونے والی یہ ملاقات بند کمرے میں سر انجام پائی،

مذہبی رہنما کےدفتر نے اس ملاقات  کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ترکی  اور ایران کے باہمی تعلقات  کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی  رہنما نے کہا ہے کہ ہمارے مشترکہ معاملات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  ان دونوں ملکوں کے خطے کے با وقار اور طاقتور ممالک  ہونے  پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ترکی مسلم امہ کے لیے مشترکہ مقاصد کے مالک ہیں، اس بنا پر ایران اور ترکی کے مابین سیاسی و اقتصادی تعاون  کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

صدر ایردوان کے میانمار کے معاملے میں  مؤقف  کو خراج تحسین پیش کرنے والے   جناب خامنائی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین ہمارے لیے ہمیشہ اہمیت کا حامل ہے  اور اس حوالے سے ہم کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں