خطے میں استحکام کی حیثیت رکھنےوالا ملک ترکی مزید مستحکم ہوتے ہوئےاپنے سفر کو جاری رکھے گا: نائب صدر

تہوار، انسانوں کے اپنے پیاروں کے ساتھ مزید قربت  حاصل کرنے کا وسیلہ ہونے والے مبارک اور چند ایام   میں شامل ہوتے ہ

1035788
خطے میں استحکام کی حیثیت رکھنےوالا ملک ترکی مزید مستحکم ہوتے ہوئےاپنے سفر کو جاری رکھے گا: نائب صدر

ترکی کے نائب صدر  فواد اوکتائے  نے  عید  الضحیٰ  کے موقع پر  پیغام دیتے ہوئے کہا ہے  علاقے میں   استحکام کی حیثیت رکھنے والا ملک ترکی  مزید مستحکم ہوتے ہوئے   اپنے سفر کو جارای رکھے گا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ  تہوار، انسانوں کے اپنے پیاروں کے ساتھ مزید قربت  حاصل کرنے کا وسیلہ ہونے والے مبارک اور چند ایام   میں شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے  عید الضحیٰ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  عید ِ قربان  کے نچوڑ میں مسلمانوں کی مشترکہ اقدار یعنی  آپس میں اتفاق  وسلوک اور  بھائی چارہ شامل  ہیں۔

انہوں نے 15 جولائی 2016 کے بغاوت اقدام  کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے وطن کو مستقبل میں  پُر حفاظت اور ایک طاقتور مملکت  بنانا ہم سب کا قومی فرض ہے۔ اس  معاملے میں ہماری سب سے بڑی ضمانت،  15 جولائی کی مذموم بغاوت کی کوشش کے سامنے سینی سپر ہونے والے ترک عوام کی طاقت   ہے۔

 ترکی کے نائب صدر  فواد اوکتائے  کہا کہ سن 2023 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے  وہ پورے عظم کے ساتھ اپنے سفر  کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف   اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو  سن 2053 اور 2071 کے  ویژن  پر عمل درآمد کروانے والے ترکی کو اپنے پیچھے چھوڑنا ہے۔



متعللقہ خبریں