ترکی کے خلاف ہر گندی چال کو ناکام بنا دیا جائیگا، اسپیکر اسمبلی

ترکی کی سب سے بڑی ضمانت کٹھن  حالات میں  ذمہ داری کے شعور و احساس کے  ساتھ ملک و وطن کا تحفظ کرنے والی ہماری ملت ہے

1035522
ترکی کے خلاف ہر گندی چال کو ناکام بنا دیا جائیگا، اسپیکر اسمبلی

ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر بن علی یلدرم نے عیدِ قربان کے حوالے سے ایک تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

جناب یلدرم نے ترکی  کے خلاف اقتصادی جنگ جاری ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ "ہمارے ملک کے خلاف ہر طرح کی گندی چال کل کی طرح  آئندہ بھی ملیا میٹ ہو کر رہ جائیگی۔"

انہوں نے  ہر طرح کی سامراجی دھمکیوں کا قومی تعاون کے جذبے سے قلع قمع کیے جانے  اور ہماری آزادی کو ختم کرنے کے خواہاں حلقوں کے حزیمت کا سامنا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ " ترکی کی سب سے بڑی ضمانت کٹھن  حالات میں  ذمہ داری کے شعور و احساس کے  ساتھ ملک و وطن کا تحفظ کرنے والی ہماری ملت ہے۔"

انہوں نے اپنے  پیغام میں مزید کہا کہ "صدارتی حکومتی  نظام کی بدولت حاصل کردہ فوائد  ہمارے مستقبل کے اہداف   کے قریب تر لے جائینگے۔"



متعللقہ خبریں