امریکہ مسائل کو حل کرنا نہیں انتخابات میں ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے: چاوش اولو

آپ مسائل کو حل کرنا نہیں چاہتے بلکہ انہیں اپنی داخلی سیاست میں اور انتخابات میں ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں: میولود چاوش اولو

1035242
امریکہ مسائل کو حل کرنا نہیں انتخابات میں ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ترکی اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے منبچ روڈ میپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک بعض اوقات یومیہ ٹائم ٹیبل میں تاخیر ہوئی  ہو تو بھی مرحلہ کسی تعطل کے بغیر آگے بڑھ رہا ہے اور اب مشترکہ پیٹرولنگ  کا دور شروع ہو رہا ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے انطالیہ میں سربیا کے وزیر خارجہ آئیویکا ڈیسک کے ہمراہ انطالیہ میں سربیا کے اعزازی قونصل خانے کے سرکاری افتتاح کی تقریب میں شرکت کی اور اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا کہ منبچ روڈ میپ سب سے پہلے منبچ سے PKK/YPG کے انخلاء اور بعد ازاں یہاں پر قیام استحکام پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ منبچ کے بعد اسی روڈ میپ کو فرات کے مشرق میں دیگر  علاقوں میں بھی نافذ العمل کرنا ہے، معمولی بے قاعدگیوں کے علاوہ روڈ میپ بغیر کسی تعطل کے آگے بڑھ رہا ہے   اور اس کا اگلا قدم مشترکہ پیٹرولنگ  کا آغاز کرنا ہے۔

ایف۔35 طیاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی اس منصوبے کا ساجھے دار ہے لہٰذا امریکی حکومت یک طرفہ فیصلہ نہیں کر سکتی۔

ترکی کے دھونس اور دھمکی آمیز طرز عمل کے خلاف ہونے کا ذکر کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ترکی امریکہ کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے ڈپلومیسی کے راستے کو ترجیح دے رہا ہے لیکن امریکہ زیادہ تر دھمکی آمیز زبان کا استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان  تمام مسائل دھمکی آمیز زبان سے نہیں بلکہ بین الاقوامی قانون اور سمجھوتوں  کے ساتھ ساتھ داخلی قوانین  اور آئین کی روشنی میں حل کئے جا سکتے ہیں۔ یہ بات میں نے امریکی حکام سے بھی کہی ہے کہ آپ ان مسائل کو حل کرنا نہیں چاہتے بلکہ انہیں اپنی داخلی سیاست میں اور انتخابات میں ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

چاوش اولو نے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ آپ اس موضوع کو انتخابات تک لٹکانا چاہتے ہیں کیونکہ اس قدر تعمیری نقطہ نظر کے مقابل جو روّیہ اختیار کیا گیا ہے اس کی وضاحت کرنا ناممکن ہے۔



متعللقہ خبریں