کوفی عنان کی وفات پر ترکی نے تعزیتی پیغام

کوفی عنان نے 1997 سے 2006 تک کامیابی کے ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے فرائض نبھائے، ان کی وفات پر ہمیں افسوس ہے: وزارت خارجہ

1035015
کوفی عنان کی وفات پر ترکی نے تعزیتی پیغام

اقوام متحدہ کے سابقہ سیکرٹری جنرل کوفی عنان کی وفات پر ترکی نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کوفی عنان کے کنبے، عزیز و اقارب اور دوست ملک گھانا کے عوام سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ کوفی عنان نے 1997 سے 2006 تک کامیابی کے ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے فرائض نبھائے اور ان کی وفات پر ہمیں افسوس ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ نوبل امن ایوارڈ یافتہ عنان افریقہ کے منتخب ترین  سفارتکاروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے عالمی امن کے لئے اہم خدمات سرانجام دیں اور ان کا کام ترکی کی دلچسپی کے حامل خارجہ پالیسی  موضوعات کے حوالے سے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کوفی عنان کے نام سے یاد کیا جانے والا اقوام متحدہ جامع حل پلان سال 2004 میں مسئلہ قبرص  مذاکرات میں پہلی دفعہ جزیرے کے دونوں عوام کی منظوری کے لئے پیش کیا گیا۔ پلان کو  بیک وقت ریفرینڈموں میں ترک فریق نے منظور کر لیا لیکن قبرصی یونانی فریق کی طرف سے رد کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں