ترکی سے تعلقات ٹھیک کرلو ورنہ قیمت بھاری دینا پڑے گی: سی این این کا انتباہ

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے   اپنی ویب سائٹ  پر شائع ایک مقالے میں  مغربی ممالک کو  خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ   ترکی  سے تعلقات کی خرابی کی  بھاری قیمت چکانا پڑے گی

1033278
ترکی سے تعلقات ٹھیک کرلو ورنہ قیمت بھاری دینا پڑے گی:  سی این این کا انتباہ

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے   اپنی ویب سائٹ  پر شائع ایک مقالے میں  مغربی ممالک کو  خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ   ترکی  سے تعلقات کی خرابی کی  بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔

 امریکہ سے کشیدگی کے بارے میں   مقالے میں    لکھا گیا ہے کہ اب  ترکی امریکہ پر اعتماد اور  اس کے ساتھ شراکت داری میں  پھونک پھونک کر قدم اٹھائے گا۔

 مقالے   کو   برطانیہ میں واقع چیٹ ہیم ہاوس      کے  امور ترکی کے ماہر  فادی حاقورہ نے  تحریر کیا ہے جن  کے مطابق ،ترکی   اب مغرب کے بجائے روس اور یوریشیائی ممالک کی توجہ حاصل کر رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب  ترکی،  نیٹو  کو خیر باد کہتے ہوئے یورپی یونین سے اپنے کسٹم معاہدے  کو  بھی منسوخ  کر دے گا۔

 اس مقالے میں یورپی یونین  کو متوجہ کرتےہوئے لکھا گیا ہے کہ  وہ ترکی کے ساتھ رکنی مذاکراتی عمل تیز کرے  وگر   اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ  سکتی ہے ۔

 ترکی کی طرف سے  امریکی مصنوعات پر درآمدی ٹیکس میں اضافے کو بھی اس مقالے میں ایک     منہ توڑ جواب قرار دیا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں