ترکی آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنا اضافہ

چینی سیاح  استنبول ، کپا ڈوکیا ، ایجین  کے علاقے اور  انطالیہ کے  چپے چپے کی  سیر کرتے ہیں۔ یہ سیاح اسپندوس اور پرگے  انٹیک شہروں کی سیر کرتے ہوئے  خوب فوٹو گرافی بھی کرتے ہیں

1033560
ترکی  آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنا اضافہ

ترکی  آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ گزشتہ سالے کے مقابلے میں امسال  ترکی آنے والے چینی  سیاحوں کی تعداد میں   91 فیصد اضافہ دیکھا  گیا ہے اور یہ تعداد اس سال ایک لاکح اکیانوے ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

چینی سیاح  استنبول ، کپا ڈوکیا ، ایجین  کے علاقے اور  انطالیہ کے  چپے چپے کی  سیر کرتے ہیں۔

یہ سیاح اسپندوس اور پرگے  انٹیک شہروں کی سیر کرتے ہوئے  خوب فوٹو گرافی بھی کرتے ہیں۔

عالمی ٹورزم میں  اپنی اہمیت میں ہر گزرتے  دن اضافہ کرنے والے  چین  کے  سیاحتی  شعبے کی استعداد سے استفادہ کرنے کا خواہاں    ترکی گزشتہ  برس   کے سیاحوں کی تعداد کو امسال دو گنا  تک بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے اور اس میں  کامیابی بھی حالصل کرلی ہے۔

ٹوئر فرموں نے طلب کو پورا کرنے کے لئے چارٹر پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اور ٹرکش ائیر لائن فرموں کے بھ چینی ائیر لائن فرموں کے ساتھ تعاون کا  مطالبہ کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں