جرمن وزیراقتصادیات ترکی کا دورہ کریں گے

جرمنی کے وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر رواں  سال25  تا 26اکتوبر کے درمیان ترکی  جائیں گےاور ان کے ہمراہ 80 افراد کا ایک وفد بھی ہو گا

1025323
جرمن وزیراقتصادیات ترکی کا دورہ کریں گے

جرمنی کے وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر رواں  سال  اکتوبر میں ترکی کا دورہ کریں گے۔

خبر  کے مطابق، سفارتی ذرائع نے بتایاکہ وہ 25  تا 26اکتوبر کے درمیان ترکی  جائیں گےاور ان کے ہمراہ 80 افراد کا ایک وفد بھی ہو گا۔

واضح رہے کہ  جرمن وزیر کا دورہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کے جرمن دورے کے بعد ہوگا۔

آلٹمائر کا دورہ دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیشن کے اولین اجلاس کی روشنی میں مرتب کیا گیا   ہے ۔

 اس دورے کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ جرمنی ترکی کا اہم ترین تجارتی  شراکت دار ہے  جبکہ  ترکی میں سات ہزار سے زائد جرمن کمپنیاں فعال ہیں۔

 



متعللقہ خبریں