BRICS سربراہی اجلاس گلوبل اقتصادیات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا: صدر ایردوان

میرے خیال میں یہ اجلاس گلوبل اقتصادیات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اور میری دعا ہے کہ  BRICS سربراہی اجلاس پوری دنیا کے لئے خیر و برکت کا سبب بنے: صدر ایردوان

1021673
BRICS سربراہی اجلاس گلوبل اقتصادیات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 10 واں BRICS سربراہی اجلاس گلوبل اقتصادیات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے دورہ جنوبی افریقہ کا جائزہ پیش کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیر مین کی حیثیت سے BRICS سربراہی اجلاس میں مدعو کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے ایردوان نے کہا  ہےکہ میرا دورہ جنوبی افریقہ نہایت موئثر رہا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ اجلاس گلوبل اقتصادیات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اور میری دعا ہے کہ  BRICS سربراہی اجلاس پوری دنیا کے لئے خیر و برکت کا سبب بنے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اجلاس کے دائرہ کار میں  ہم نے BRICS سربراہی اجلاس کے اراکین اور مدعو ممالک کے رہنماوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان مذاکرات میں ہمیں گلوبل و علاقائی سیاسی اور اقتصادی  پیش رفتوں پر غور کرنے کا موقع ملا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں صدر ایردوان نے مذاکرات و ملاقاتوں کے دوران اتاری گئی تصاویر کو بھی شئیر کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نے گلوبل اقتصادیاتی صورتحال  سے لے کر مسئلہ شام تک، افریقہ  کی ترقی سے لے کر ایشیاء کی  ترقی پذیر اقتصادیات اور سیاسی تعلقات  تک متعدد موضوعات  پر بات چیت کی ۔ میں ان مذاکرات میں شامل تمام رہنماوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران ہم نے یہاں مقیم مسلمان اور ترک شہریوں کے ساتھ بھی ملاقات کی اور فیتو سمیت علاقے میں مسلمانوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کی تجاویز پر بات چیت کی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اپنے دورے کے آخری دن ہم نے جنوبی افریقہ   کے اہم سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کے ساتھ ملاقات کی اور دو طرفہ منافع کی بنیاد پر باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا  ہےکہ میں، فرق کی خوبصورتی اور باہمی اتحاد کی تشکیل کردہ قوس قزح والی جنوبی افریقہ کی ملت کی گرم جوش مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

صدر ایردوان نے ٹویٹر پیغام کے آخر میں افریقی زبان میں "اللہ افریقہ کا حامی و ناصر ہو" کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں