جزیرہ قبرص میں امن قوتوں کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع

اقوام متحدہ کی امن قوتیں 1964 سے ابتک  جزیرے میں متعین  ہیں  جن کی مدتِ فرائض  میں  ہر 6 ماہ بعد توسیع کر دی جاتی ہے

1020565
جزیرہ قبرص میں امن قوتوں کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع

اقوام ِ متحدہ  کی سلامتی کونسل  نے اپیل کی ہے کہ مسئلہ قبرص  کے حل کے لیے تمام تر طرفین "سیاسی ارادے کو پیش کریں " اور "سلسلہ حل" کو تیز کریں ۔

قبرص  میں  اقوام متحدہ  کے  امن مشن    کے مدتِ فرائض میں 6 ماہ کی مزید توسیع  کی سفارش کرنے والی مسودہ قرارداد  کو اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

جس کے مطابق  امن فوج 31 جنوری 2019 تک جزیرے میں  قیام  کرے گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی امن قوتیں 1964 سے ابتک  جزیرے میں متعین  ہیں  جن کی مدتِ فرائض  میں  ہر 6 ماہ بعد توسیع کر دی جاتی ہے۔

تا ہم امریکہ اس مشن  کے حوالے سے بعض اصلاحات کا مطالبہ کر رہا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے  جزیرے میں متعین امن قوتوں کے ڈھانچے میں ترامیم اور اس کی  نفری میں کمی لانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

امریکہ کی جانب  سے نظر ثانی  کردہ ایک دوسرا متبادل جزیرے  میں امن مشن کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا ہے۔

تا ہم سفارتی حلقوں کے مطابق برطانیہ، فرانس، روس اور چین  ان  دونوں متبادل  پر مثبت رائے نہیں رکھتے۔

اقوام متحدہ کے طویل ترین امن مشن میں  1 ہزار 21 کارکن خدمات فراہم کرتے ہیں جن میں سے ڈیڑھ سو سول اور ساڑھے 7 سو فوجی جبکہ 52 اعلی حکام شامل ہوتے  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں