ہم نے یونان کو آگ بجھانے میں تعاون کی پیش کش کی ہے، ترک وزیر خارجہ

میں یونانی عوام اور حکومت  سے دوبارہ اظہارِ تعزیت کرتا ہوں، چاوش اولو

1018441
ہم نے یونان کو آگ بجھانے  میں تعاون کی پیش کش کی ہے، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو   شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں سرکاری مذاکرات کیے ہیں۔

چاوش اولو نے اپنے دورے کے دوسرے روز جمہوری پارلیمان کی سیاسی  جماعتوں کے  سربراہان سے ملاقات کی۔

ترک وزیرنے  شمالی قبرص  کے  صدر مصطفی ٰ آکنجی  کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس    میں کہا ہے کہ ترکی یونان میں لگنے والی آگ کو بجھانے  میں  ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہے۔

یونان میں آگ کے المیہ  سے شدید دکھ محسوس کرنے کا ذکر کرنے والے چاوش اولو نے کہا  میں یونانی عوام اور حکومت  سے دوبارہ اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ آج صبح میں نے اپنے یونانی  ہم منصب سے ٹیلی فون پر  اس حوالے سے اپنے افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ  امداد فراہم کرنے کی پیش کش  کی تھی۔  بعد میں انہوں نے متعلقہ وزیر سے صلاح مشورے کے بعد فی الوقت مدد کی ضرورت نہ ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ہمارا شکریہ ادا کیا ہے۔

چاوش اولو نے مشرقی بحیرہ روم  میں قدرتی گیس کی تلاش کے حوالے سے کہا "اب کے بعد   اس معاملے میں ہمارا مؤقف مختلف ہو گا۔ "

جناب چاوش اولو اس ملک کے دورے کے بعد آذربائیجان تشریف لیجائیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں