ترکی سے 71 غیر ملکی گرفتار،اکثریت پاکستانیوں کی تھی

ترک ضلع ملاتیا کے قصبے درندہ میں غیر قانونی   راستوں سے  داخل ہونے والے  71 غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی

1015130
ترکی سے 71 غیر ملکی گرفتار،اکثریت پاکستانیوں کی تھی

ترک ضلع ملاتیا کے قصبے درندہ میں غیر قانونی   راستوں سے  داخل ہونے والے  71 غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے۔

 یہ واقعہ  ملاتیا- قیصری قومی شاہراہ پر پیش آیا   جہاں پولیس نے  شناختی کارڈ   جانچنے کے  لیے ایک  مسافر بس کو روکا ۔

بس کی تلاشی  لینے پر  اس میں سوار 71 غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی ۔

  ان غیر ملکیوں کو  قریبی اسپتال  لے جاتےہوئے طبی معائنہ کروانے کے بعد  پولیس تھانے  لے جایا گیا  جس کے بعد انہیں  ملک بدر کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں