دنیا کے مختلف علاقوں میں 15 جولائی  جمہوری و قومی اتحاد  کی تقریبات

مقبوضہ مشرقی القدس میں بھی15 جولائی  جمہوری و قومی اتحاد  یوم کے حوالے سے ایک یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا

1012937
دنیا کے مختلف علاقوں میں 15 جولائی  جمہوری و قومی اتحاد  کی تقریبات

دنیا کے مختلف علاقوں میں  15 جولائی  جمہوری و قومی اتحاد  یوم کو مختلف سرگرمیوں کو منایا جا رہا ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے دارالحکومت لیفکوشا میں  اس حوالے سے مختلف تقریبات کااہتمام کیا جا رہا ہے۔پہلی تقریب کا اہتمام لیفکوشا کی یادگارِ شہدا پر منعقد ہوئی۔  جس میں  ترکی کی لیفکوشا میں  سفیر دریاکان بائے،بین الاقوامی رابعہ پیلٹ فارم کے صدر جہانگیر اِش بیلر، آک پارٹی کے شمالی قبرص کے   لیے نمائندے  مہمت دیمرجی، بعض ممبران اسمبلی  اور شہریوں نے شرکت کی۔

سفیر کان بائے  نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیتو دہشت گرد تنظیم  کے بغاوت اقدام کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور زخمی غازیوں کی یاد میں ہم یہاں پر یکجا ہوئے ہیں۔

مقبوضہ مشرقی القدس میں بھی15 جولائی  جمہوری و قومی اتحاد  یوم کے حوالے سے ایک یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ترکی کے فلسطین میں قونصل خانے میں منعقدہ تقریب مین القدس  میں قونصل خانے کے سفارتکاروں، ترک رابطہ و تعاون ایجنسی کے فلسطین پروگرام کے رابطہ افسر بلند کورکماز، القدس یونس ایمرے ترک مرکز ثقافت کے  منیجر فرقان اوزدیمر ، ترک  ہلال احمر کے  فلسطین وفد کے صدر ییت  اولچائے سمیت بعض مہمانوں نے شرکت کی۔

جرمن شہر کولن میں ترکی میں ناکام بغاوت کی دوسری برسی  کے  حوالے سے  15 جولائی  جمہوری و قومی اتحاد  یوم کی سرگرمیاں منائی گئیں۔

ترک شہری تنظیموں  کی زیر قیادت ترکی کے کولن قونصل خانے میں  منعقدہ تقریب میں شہیدوں کی یاد منائی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔

اسی طرح جنوبی افریقہ میں ترک سفارتخانے میں بھی  15 جولائی  جمہوری و قومی اتحاد  یوم کے حوالے سے ایک یادگاری تقریب  منائی گئی۔

 



متعللقہ خبریں