ہم پاکستان میں ڈیموکریسی اور استحکام کو ہدف بنانے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ابراہیم قالن

اس المیہ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد ازجلد صحتیابی کے دعا گو ہیں

1012457
ہم  پاکستان میں ڈیموکریسی اور استحکام کو ہدف بنانے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ ترکی، پاکستان کی ڈیموکریسی اور استحکام کو ہدف بنانے والے دہشت گرد حملوں کی شدت سے مذمت کرتا ہے۔

جناب  قالن نے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں انتخابی جلسے پر دہشت گرد حملے کے حوالے سے اپنے اعلانات میں کہا ہے کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ   ان مذموم  دہشت گرد حملوں میں کم از کم 132 معصوم جانیں گئی ہیں جبکہ  سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برادر ملک پاکستان  کے جمہوری نظام اور استحکام کو ہدف بنانے والے ان حملوں کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔  اس المیہ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد ازجلد صحتیابی کے دعا گو ہیں۔ جمہوریہ ترکی  اور ترک عوام ہمیشہ کی طرح آج بھی  پاکستانی بھائیوں کے  شانہ بشانہ ہیں۔

 



متعللقہ خبریں