ترکی کی دوستی ایک طرف دیگرممالک کی دوستی دوسری طرف، یہ تعلقات اسٹرٹیجی تعلقات بن چکے ہیں: ممنون حسین

پاکستان اور ترکی نے باہمی منفرد تعلقات کو دنیا میں بے مثال قرار دیتے ہوئےصدر ممنون حسین نےاسٹرٹیجک پارٹنر شپ کو مزید مضبوط بنانے، تجارت،  معیشت، سیاحت، تعلیم و تربیت   کے شعبوں میں تعاون کے فروغ دینے  کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ تفصیلی انٹرویو کے لیے کلک کیجیے

1009729
ترکی کی دوستی ایک طرف دیگرممالک کی دوستی دوسری طرف، یہ تعلقات اسٹرٹیجی تعلقات بن چکے ہیں: ممنون حسین

صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ترکی میں موجود صدر مملکت ممنون حسین  کا کہنا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے باہمی  تعلقات دنیا  بھر کے لیے مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹی آر ٹی کی اردو سروس کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا۔

پاکستان اور ترکی نے باہمی منفرد تعلقات کو دنیا میں بے مثال قرار دیتے ہوئےصدر ممنون حسین نےاسٹرٹیجک پارٹنر شپ کو مزید مضبوط بنانے، تجارت،  معیشت، سیاحت، تعلیم و تربیت   کے شعبوں میں تعاون کے فروغ دینے  کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات بڑے گہرے اور تاریخی چلے آرہے  ہیں۔  ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ  ترکی  کی دوستی ایک طرف اور دیگر ممالک کی دوستی دوسری طرف ۔ ترکی نے ہمیشہ ہی  مشکلات میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔  پاکستان میں سیلاب اور زلزلے کی تباہ کاریوں  کے موقع پر ترکی ہی  نے سب سے پہلے پاکستان کو امداد فراہم کی تھی اور لوگوں  کے دل جیت لیے تھے۔ 

تفصیلی انٹرویو کے لیے کلک کیجیے۔ 



متعللقہ خبریں