ترکی ہمیشہ صومالیہ کا ساتھ دینا جاری رکھے گا: وزارت خارجہ

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور قیام استحکام کے لئے ترکی ہمیشہ صومالیہ کا ساتھ دینا جاری رکھے گا: وزارت خارجہ

1008089
ترکی ہمیشہ صومالیہ کا ساتھ دینا جاری رکھے گا: وزارت خارجہ

ترکی نے صومالیہ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں کثیر تعداد میں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے۔

اعلامیے میں حملے کی مذمت کی گئی ہے، ہلاک ہونے والوں کی تعزیت  کی گئی ہے ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی اور زخمیوں کے لئے فوری صحت یابی کی تمنا کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور قیام استحکام کے لئے ترکی ہمیشہ صومالیہ کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں دہشت گرد  تنظیم الشباب  کے دہشت گردوں نے   داخلہ و وفاقی امور کی وزارت  پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ  خود کش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں