ہمیں صدر ایردوان پر فخر ہے، فلسطینی عوام

ہم اور ترک عوام ہمارا قتل عام کرنے والے اور ہمارے گھربار کو اجاڑنے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف یک جان ہیں

1002886
ہمیں صدر ایردوان پر فخر ہے، فلسطینی عوام
gazze siniri erdogan kutlamasi1.jpg

غزہ کی سرحدوں پر  فلسطینی شہریوں نے صدر رجب طیب ایردوان  کی 24 جون کے انتخابات میں فتح کا جشن منایا۔

غزہ کی پٹی کی سرحدوں  پر ایک فلسطینی گروپ نے صدر ایردوان کی تصاویر اور ترک پرچم اٹھایا اور صدر ترکی کے لیے تعریفی الفاظ کہے۔

ایک فلسطینی نوجوان امین سلیم نے  اس موقع پر کہا کہ ہمیں فلسطینی عوام اور غزہ سے تعاون  پر  صدر ایردوان پر فخر ہے۔

اس نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین پر محترم ایردوان کے مؤقف کو سراہتے ہیں اور ان کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ہم اور ترک عوام ہمارا قتل عام کرنے والے اور ہمارے گھربار کو اجاڑنے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف یک جان ہیں۔

 



متعللقہ خبریں