یورپی یونین کے سربراہان کی جانب سے صدرِ ترکی کو مبارکباد کا خط

ٹسک اور ینکر نے ترکی کے یورپی یونین کے لیے ایک شراکت دار اور امیدوار ملک ہونے کا اظہار کیا

1000904
یورپی یونین کے سربراہان کی جانب سے صدرِ ترکی کو مبارکباد کا خط

یورپی یونین  کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے  صدر رجب طیب ایردوان کو  انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔

صدرِ ترکی  کو مشترکہ  طور پر  ایک خط روانہ کرنے والے ٹسک اور ینکر نے ترکی کے یورپی یونین کے لیے ایک شراکت دار اور امیدوار ملک ہونے کا اظہار کیا ہے۔

جناب ایردوان کو  صدارتی و پارلیمانی انتخابات  میں شاندار کامیابی کی مبارکباد پیش کرنے والے ٹسک اور ینکر نے  لکھا ہے کہ ہم "ترکی اور یونین کے مشترکہ مفاد کے حامل سیکورٹی، توانائی اور ہجرت کی  طرح کے معاملات میں   آپ کے ساتھ کام کو جاری رکھنے  کے بڑی بے تابی سے منتظر ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں