امریکی ذرائع ابلاغ میں صدر ایردوان کی فتح کا چرچا

امریکی ذرائع ابلاغ  نے ترکی کے صدارتی اور 27 ویں ٹرم عام انتخابات کا لمحہ بہ لمحہ تعاقب کیا اور انتخابات میں فتح کے بعد صدر ایردوان کے خطاب کو اپنی نشریات اور اشاعتوں میں سرفہرست جگہ دی

999257
امریکی ذرائع ابلاغ میں صدر ایردوان کی فتح کا چرچا

امریکی ذرائع ابلاغ  نے ترکی کے صدارتی اور 27 ویں ٹرم  عام انتخابات کا لمحہ بہ لمحہ تعاقب کیا اور انتخابات میں فتح کے بعد صدر ایردوان کے خطاب کو اپنی نشریات اور اشاعتوں میں سرفہرست جگہ دی۔

امریکہ کے مرکزی ذرائع ابلاغ نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے حاصل کردہ ڈیٹا کو کرنٹ نیوز کے ساتھ اپنے فالوئرز تک پہنچایا۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر ایردوان کا خطاب فلیش نیوز کے ساتھ امریکی ذرائع ابلاغ میں دکھایا گیا اور نئے دور میں بھی صدر ایردوان کے اپنے عہدے پر برقرار رہنے کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔

سی این این ٹیلی ویژن چینل  نے انتخابات سے متعلق خبر کو " ترکی کے انتخابات میں  صدر ایردوان نے فتح کا اعلان کر دیا " کی سرخی سے  نشر کیا اور  تفصیلات میں صدر ایردوان کے خطاب سے اہم حصوں کو جگہ دی ہے۔

ترکی کے بارے میں متنازع خبروں کو شائع کرنے والے روزنامہ نیویارک ٹائمز  نے "ترکی کے انتخابات میں ایردوان نے فتح کا اعلان کر دیا" کی سرخی سے شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ ایردوان نے 53 فیصد کے قریب اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے 43 فیصد کے قریب ووٹ حاصل کئے ہیں۔

خبر میں صدر ایردوان کے خطاب سے منتخب حصوں کو جگہ دی گئی ہے اور دعوی  کیا گیا ہے کہ صدر ایردوان نے مغربی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو  دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے اور روس کے قریب ہو گئے ہیں۔

ترکی اور صدر ایردوان کے بارے میں تنقیدی طرزعمل کی وجہ سے سرفہرست روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے بھی انتخابات کے بارے میں خبر کو "ایردوان نے غیر سرکاری نتائج کی رُو سے فتح کا اعلان کر دیا تاہم حزب اختلاف نے نتائج میں ہیرا پھیری  کا دعوی کیا ہے" کی سرخی سے شائع کیا ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ تاحال سرکاری نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا علاوہ ازیں خبر میں  ووٹوں کے بارے میں حزب اختلاف  کے اعتراضات کو  بھی جگہ دی گئی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی خبر کے لئے "ایردوان نے انتخابات میں فتح کا اعلان کر دیا" کی سرخی لگائی ہے۔

رائٹرز  نے  "ایردوان  نے انتخابات میں فتح کا اعلان کر دیا، حزب اختلاف کا روّیہ متین" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ اپنے 15 سالہ دور اقتدار میں صدر ایردوان نے ہر انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔



متعللقہ خبریں