ترکی منبج میں مرحلہ وار سلامتی و تحفظ کا ماحول قائم کرے گا

ترکی کے مصمم مؤقف کے باعث  امریکہ  پیچھے قدم ہٹانے پر مجبور ہو گیا

995212
ترکی منبج میں مرحلہ وار سلامتی و تحفظ کا ماحول قائم کرے گا

نائب وزیر اعظم فکری اشک کا  کہنا ہے کہ شامی علاقے منبج  کی سلامتی و تحفظ کا عمل سلسلہ وار طریقے سے ہو گا۔

نائب وزیر اعظم نے ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن   کے نمائندے   کو اس موضوع پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKK کی شام میں شاخ پی وائے ڈی /وائے پی جی  نے امریکہ کی مدد سے علاقے کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے تا ہم  ترکی کے مصمم مؤقف کے باعث  امریکہ  پیچھے قدم ہٹانے پر مجبور ہو گیا ہے۔

 ترک مسلح افواج اور امریکی فوجیوں کے علاقے میں گشت کرنے کی وضاحت کرنے والے اشک نے بتایا کہ تل رفعت  کو بھی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے  واضح کیا کہ امریکی اور ترک فوجی دستے  قدم بہ قدم منبج  میں سلامتی و تحفظ کے قیام  میں تعاون کریں گے۔

ترک مسلح افواج کی قندیل  میں کاروائی کا بھی ذکر کرنے والے  نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ ہمارا ہدف قندیل کو دہشت گردوں کی با حفاظت آماجگاہ ہونے  سے نجات دلانا  اور یہاں سے ترکی  کے خلاف ممکنہ حملوں کا سدِ باب کرنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں